ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جوہر آباد میں اینٹی ریپ انوسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 کرائسز سیل کا قیام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ آف پنجاب محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں اینٹی ریپ انوسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 کرائسز سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ھے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اسد الرحمان سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محموداحمدقاضی کی تفصیلی میٹنگ ھوئی ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس کی زیر نگرانی اے ڈی سی آر ڈاکٹر حسان طارق سے اس سلسلے میں باہمراہ سی ای او ھیلتھ خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی بھی ایک میٹنگ کاانعقادکیاگیا ۔ ڈاکٹر آصف محموداحمد قاضی کے مطابق اس سیل کے تحت ریپ سے متاثرہ کو قانونی اور میڈیکولیگل کی تمام تر سہولیات 24 گھنٹے مہیا کی جائیں گی۔

Exit mobile version