خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر آ صف محمود احمد قاضی نے بتایا ہے کہ گذشتہ سال کے دوران بہترین کارکر دگی پر ڈاکٹرز اور سٹاف کو حسب معمول اس مرتبہ بھی ایوارڈز دیئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ایک سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال مختا ر سرور خان نیازی نے خصوصی شرکت کی اور انہیں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔
ایوارڈز کی تقریب میں گذ شتہ سال بہترین کاکر دگی پر بہترین اے ایم ایس /ڈی ایم ایس ڈاکٹر زوہیب،بہترین کنسلنٹ ڈاکٹر خداد ملک اور ڈاکٹر ذوالفقار علی،بہترین میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر میرجواد اور ڈ اکٹر اسماء شاھد،بہترین ڈینٹل سر جن ڈاکٹر اقصیٰ کنول،بہترین ہیڈ نر س غلام صغرا،بہتر ین آ فیسر این ایم ایس ثا قب رمضان،بہتر ین ڈیٹا انٹری اپریٹر نعمان عزیز،بہترین سپورٹ سٹا ف عدنان شاہ،آ ؤٹ سور س سر وسز،بہترین ملازم محمد ندیم کو ایوارڈ دیئے گئے۔علاوہ ازیں (ورٹیکل) محکمہ این سی ڈی اور شعبہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کو بہترین قرار دیا گیا۔