خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جماعت اسلامی ضلع خوشاب کا سیاسی مشاورتی اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت جوہرآباد میں منعقد ہوا،جس میں جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب شمالی اقبال خان نے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبدالوہاب خان نیازی، سیکرٹری سیاسی امور رسل خان بابر، صدر جماعت اسلامی یوتھ پنجاب شمالی اویس اسلم مرزا سمیت خصوصی شرکت کی،انہوں نے مقامی نظم سے الیکشن 2023 کی تیاریوں بارے رپورٹ حاصل کی اور آئندہ کی حکمت عملی بارے اظہار خیال کیا،اجلاس میں نائب صدر جے آئی یوتھ پنجاب چوہدری انعام الرحمان، نامزدامیدوار PP-83 چوہدری ناصر ندیم گجر،فوکل پرسن NA.87 رضا علی خان، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالوہاب، نائب امیر چوہدری عبدالروف،صدر سیاسی کونسل ڈاکٹر ضیاءاللہ ملک اور سیکرٹری اطلاعات حافظ تنویر حسین، صدر جے آئی یوتھ قاضی حسین احمد سمیت دیگر ضلعی عہدہ داران موجود تھے۔اس دوران تمام عہدیداروں کی طرف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جماعت اسلامی ضلع بھر سے تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے گئی۔
صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان سراج الحق کا پیغام لیکر گھر گھر پہنچیں، پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے پاکستانیوں کو تیار کریں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے فرسودہ نظام کو لوگوں نے آزما لیا ہے ،اب صرف جماعت اسلامی ہی وہ واحد آپشن ہے جو ملک و قوم کو درپیش مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔بعدازاں چوہدری انعام الرحمان نے صوبائی عہدہ داران کے اعزاز میں اپنے دفتر میں عشائیہ دیا۔