بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف کیلئے بچوں کے فارم ب کا اندراج کرانے کی ہدایت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) انچارج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس نورپورتھل ملک صابر اقبال کھمیٹہ نے کہا ہے کہ جن خواتین کو بینظیر آفس کفالت 8171 سے منظوری کا میسج موصول ہو چکا ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنی امداد وصول نہیں کی تو جلدازجلد اپنی رقم قریبی ایچ بی ایل کے رجسٹرڈ ایجنٹ سے وصول کریں جس کی کوئی فیس نہیں ۔ اگر سلسلے میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا ہو تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس نورپورتھل رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ جوعورتیں اپنی امداد وصول کر چکی ہیں وہ اپنے بچوں کے اول کلاس سے انٹرمیڈیٹ تک فارم ب کا اندراج کروائیں تا کہ ان کے بچوں کو بھی وظاِف جاری کِے جا سکیں۔ انچارج بی آئی ایس پی تحصیل نورپورتھل نے کہا کہ جو عورتیں فوت ہو چکی ہیں جن کو 8171 سے میسج موصول ہوا ان کا یونین کونسل فوتگی سرٹیفکیٹ جمع کروائیں تاکہ اگلے پراسیس کو شروع کیا جائے …

Exit mobile version