پی اے ایف وائٹ نے 31 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی

پی اے ایف وائٹ نے 31 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی. 31 ویں چیف آف دی ائیر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا دلچسپ فائنل اسلام آباد پولو کلب میں کھیلا گیا۔فائنل میں پی اے ایف وائٹ نے پی اے ایف بلیو کو 5 کے مقابلے میں 5.5 گولز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور  مہمان خصوصی شرکت۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کلب انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ایئر چیف نے نوجوانوں کی سائیکو موٹر صلاحیتوں اور جسمانی صحت کی بہتری کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 28 نومبر 2022 کو ہوا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے پولو شائقین کی شرکت۔ ایونٹ میں 06 پولو ٹیموں پی اے ایف بلیو، پی اے ایف وائٹ، آسیان، اے ایس سی رضوی، اے ایس سی احمد خان اور اے ایس سی والٹرز کی شرکت۔پاک فضائیہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے قوم کی تعمیر و ترقی کے فروغ میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈالتی رہی ہے۔پولو ٹورنامنٹ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔ٹورنامنٹ میں حاصل ہونے والی پزیرائی ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

Exit mobile version