خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پی ایم آے ڈسٹرکٹ خوشاب کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیاگیا ہے۔پی ایم اے ڈسٹرک خوشاب کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر اجمل ندیم خان نیازی نے پاکستان میڈیکل اسوسی ایشین ڈسٹرکٹ خوشاب کے الیکشن شیڈول کا ا علان کیا ۔ جس کے مطابق مورخہ بیس دسمبر 2022 کو پی ایم اے ہاؤس جوہر آباد میں منعقد ھوں گے ۔کاغذات نامزدگی یکم دسمبر کو داخل کرواے جا سکیں گے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دو دسمبر کو ھو گی ۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا نا منظوری کے خلاف سماعت چیف الیکشن کمشنر مورخہ 5 دسمبر کو کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ مورخہ 6 دسمبر کو کریں گے ۔
کاغذات نامزدگی مورخہ 7 دسمبر کو واپس لئے جا سکیں گے ۔ فائنل لسٹ براے امیدواران مورخہ 8 دسمبر کو شایع کی جائے گے ۔تمام ممبرز ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز جو ضلع خوشاب کے رہائشی ھوں یا گورنمنٹ میں جاب کرتے ھوں یا پریکٹس کرتے ھوں فنانس سیکرٹری ڈاکٹر اسامہ یا ڈاکٹر حسیب سلطان وٹو ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کو تین سو روپے ممبر شپ فیس جمع کروا کر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان الله وڑائچ کے پاس اپنا ووٹ ووٹرز لسٹ میں درج کروا سکتے ہیں۔ووٹرز لسٹ پر پہلی اپیل صدر پی ایم اے ڈاکٹر ملک اورنگ زیب مورخہ 15 دسمبر کو سنیں گے اور دوسری اپیل مورخہ 17 دسمبر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ کے پاس ھو گی ۔