پاکستان کیساتھ باہمی اعتماد کا بے مثال تعلق مزید مضبوط ہوگا،چینی سفیر

چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس کا باہمی اعتماد کا بے مثال تعلق مزید مضبوط ہوگا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون ، دوطرفہ سطح سے کثیر جہتی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ایک آرٹیکل میں پاکستان میں چین کے سفیر NONG RONG نے کہاکہ دونوں ممالک عالمی نظام کو مزید منصفانہ اور مساویانہ بنانے کیلئے عالمی ترقیاتی اور سیکیورٹی پروگرام کے مشترکہ فروغ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ صدر شی نے عزم ظاہر کیاہے چین مسلسل ترقی کے ذریعے پاکستان اور باقی ماندہ دنیا کو نئے مواقع کی فراہمی کی بنیادی پالیسی جاری رکھے گا ۔

چینی سفیر نے کہاکہ شہباز شریف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بیس ویں نیشنل کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت تھے اورانہوں نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں صدر شی سے دو مرتبہ ملاقات کی جو پاک چین تعلقات کی انفرادیت ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فریقین نے ای کامرس ، برآمدات ، سیلاب کی امدادی سرگرمیوں ، آفات کے بعد تعمیر نو ، روزگار ، ارضیاتی سائنس ، قانون کے نفاذ اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے متعدد منصوبوں پر بھی اتفاق کیا۔

Exit mobile version