برطانیہ موسمیاتی لچکدار تعمیر نو میں مدد کرے گا، کرسچن ٹرنر

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جمعہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔وزیر اقتصادی امور نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان کے سب سے بڑے دو طرفہ شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر برطانیہ کے کردار کو تسلیم کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے وزیر برائے اقتصادی امور کو حکومت برطانیہ کی طرف سے فراہم کردہ سیلاب سے متعلق امداد کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ برطانیہ موسمیاتی لچکدار تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

Exit mobile version