پاکستان نے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گیلن فلپس نے 29، مارک چیپمین نے 25 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رئوٹ نے دو دو جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد نواز 38 رنز کی ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی ، رضوان نے 34 جبکہ افتخار احمد 25 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے دو، ٹم سائوتھی، بلیئر ٹیکنیر اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Exit mobile version