وزیرخارجہ کاموسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچارممالک کی معاونت کیلئے گرین مارشل پلان پرزور

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گرین مارشل پلان کی معاونت اورموسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچارممالک کی امداد پر زوردیاہے۔نیویارک میں سی او پی 27کے بارے میں رہنمائوں کی بندکمرے کی گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے حالیہ شدیدسیلاب کے باعث تباہی کو اجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ معیشت کوممکنہ طورپر30ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہواہے۔وزیرخارجہ نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبردآزماہونے اورسرسبزماحول کے لئے اجتماعی اورفوری اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔

Exit mobile version