پاکستانی شائقین پر حملہ کرنے والے افغانیوں کیخلاف شارجہ حکام کا کارروائی کا اعلان

 پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ  اور تشدد کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شائقین کرسیاں توڑ رہے ہیں اور دوسری جانب کھڑے پاکستانی مداحوں کی طرف پھینک رہے ہیں۔ایک اور ویڈیو میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/09/UTbFKrfY7AC7nkLH.mp4

شارجہ کے حکام نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔حکام کے مطابق شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں، کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/09/RScTIbUik24K8jAg.mp4
Exit mobile version