عمران خان کے بیانیے سے پارٹی کے اندر بھی تشویش

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانیے پر  پارٹی کے اندر بھی تشویش ہے۔ایک بیان میں حامد خان نے کہا کہ اس وقت ملک سیاسی اور معاشی تناؤ سے گزر رہا ہے، ایسے میں سیاسی قیادت کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے بیان میں اصل تنقید نواز اور زرداری پر تھی ، ان کے بیان میں فوج ہدف نہیں تھی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات میں الفاظ کا چناؤ تو ہمیشہ ہی بہتر ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی سے استعفے دے دیے ہیں، عدالتی فیصلے پر اپیل کریں گے۔

Exit mobile version