پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے وزارت داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔اس کے علاوہ ٹیم میں ایس پی سٹی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار شہباز گِل کو اسلام آباد کی عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم شہباز گِل کو 2 روز بعد جمعے کو دوبارہ پیش کیا جائے۔