آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیلی کاپٹر حادثہ کی وجہ بتا دی

صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور  بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران اور  جوانوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

ایوان صدر  سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے صدر مملکت کو بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا۔

آرمی چیف نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکا ملبہ حاصل کرلیا گیا ہے اور تمام فوجی افسران و جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ایوان صدر کے مطابق آرمی چیف سے گفتگو میں صدر مملکت نے شہداء کے جنازے میں بنفسِ نفیس شرکت کرنے اور اہل خانہ سے اظہار  تعزیت کرنےکا بھی ذکرکیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے۔

Exit mobile version