عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات،صوبائی کابینہ کے ناموں کی حتمی منظوری دیئے جانے کا امکان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مونس الہی بھی موجود تھے۔ عمران خان اور چودھری پرویز الہی کے مابین ملاقات میں صوبائی کابینہ اراکین کے ناموں کی حتمی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

عمران خان دورے کے دوران پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس کے دوران وہ آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لئے ہدایات دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف سے نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، نومنتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی بھی ملاقات کریں گے۔ عمران خان مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

Exit mobile version