راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

 راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1752فٹ سے زائد ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسپل ویز کھولنےکے بعد پانی کی سطح 1749 فٹ پرلاکراسپل ویز بند کیےجائیں گے کیونکہ اسپل ویز کھولنے کے باعث قریبی  نہروں میں سیلابی صورتحال رہ سکتی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ عوام کو نہروں میں ڈبکیاں لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Exit mobile version