ڈاکٹر فاروق ستار کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

سینئر سیاست داں اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے  چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار مصطفیٰ کمال سے ملنے پاک سر زمین پارٹی کے دفتر پہنچے۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ملک کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کے ضمنی انتخاب پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ فاروق ستار نے 2 روز قبل این اے 245 کا ضمنی الیکشن تالے کے نشان پر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے آج تنظیم بنانے کا اعلان کر دیا ہے، اب آپ دیکھیے گا کہ پتنگ کا کیا حال ہونا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ کیا گیا لیکن میں نے ایم کیو ایم پاکستان میں جانے کا پکا ارادہ کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول سے میری 3 ملاقاتیں ہوئیں، نیک نیتی سے کوشش کی کہ میں اور خالد مقبول ساتھ کھڑے ہوں۔فاروق ستار نے یہ بھی بتایا تھا کہ این اے 245 کے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی دفتر قائم کردیا ہے۔

Exit mobile version