سیف سٹی کی کوریج کو 30فیصد سے 100فیصد تک بڑھانے کیلئے وفاقی پولیس نے عملدرآمد شروع

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے احکامات پرسیف سٹی کی کوریج کو 30فیصد سے 100فیصد تک بڑھانے کیلئے عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے، پہلے فیز کے ساتھ ساتھ دوسرے فیز پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور سٹاف کی چیف کمشنر آفس میں میٹنگ ہوئی ۔


اس میٹنگ کے فالو اپ میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے سیف سٹی میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا کہنا ہے کہ اجلاسوں میں وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر فوری عمل درآمد کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ۔سیف سٹی کے کیمرے کشمیر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے کو مکمل کور کریں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ مارگلہ ہائی وے پر پولیس اور سی ڈی اے مل کر پولیس انٹیلی جنس مینیجمنٹ سسٹم نصب کیا جائے گا۔اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر نمبر پلیٹ ریڈنگ کے لئے کیمرے لگائے جائیں گے۔


تمام پارکس کے داخلی و خارجی راستوں پر سیفٹی کو موثر بنانے کے لئے لائٹس میںاضافہ کیا جائے گااور ساتھ کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ بلیو، گرین اور اورینج بسوں کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تمام تھانہ جات کی سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لئے اردگرد اضافی کیمرے لگائے جائیں گے۔ 

Exit mobile version