سری لنکا میں مظاہرین صدارتی محل میں داخل

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے صدر کو بحفاظت نکال لیا۔

https://twitter.com/i/status/1545696610184822784

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔معاشی بحران کے پیش نظر مظاہرین کی جانب سے سری لنکا کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔اس سے قبل مظاہرین گال فورٹ میں داخل ہوگئے، مظاہرین کا گال فورٹ میں داخلہ ممنوع ہے۔

Exit mobile version