کنگ عبدالعزیز میڈل ملنے پر وزیراعظم کی آرمی چیف کو مبارکباد

 وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ یہ عوام اور مسلح افواج کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کے اعلی ترین اعزاز “کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس” ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے تعلقات میں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا اور دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ مشقوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version