ڈاکٹر یاسمین راشد کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

ڈاکٹر یاسمین راشد کو  پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کی صدر مقررکر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمرکی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر  یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر اور حماد اظہرکو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر شفقت محمود خراب صحت کے باعث گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

سینیٹر عون عباس کو  پی ٹی آئی جنوبی پنجاب  اور عامرمحمود کیانی کو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

Exit mobile version