سیروسیاحت ترقی کی عالمی فہرست میں پاکستان چھ درجے اوپرچلاگیا

ورلڈاکنامک فورم کی طرف سے جاری ہونے والی حالیہ رپور ٹ کے مطابق سیروسیاحت کی ترقی کی عالمی فہرست میں پاکستان چھ درجے اوپرچلاگیاہے۔دوہزاراکیس کے سیروسیاحت کی ترقی کی عالمی فہرست میں ایک سوسترہ ممالک شامل ہیں۔اس فہرست میں مختلف عوامل اورپالیسی کی بنیادپرممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے جو ہرملک میں سیروسیاحت کے شعبے کی پائیداراورلچکدارترقی کے متعلق ہیں۔پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرآفتاب الرحمان رانانے کہاکہ پاکستان دوہزارانیس کے ایڈیشن میں 89ویںنمبرپرتھا اوراب چھ درجے بہتری کے ساتھ 83ویں نمبرپرآگیاہے۔انہوں نے کہاکہ سیروسیاحت کی عالمی فہرست میں پاکستان کی چھ درجے بہتری ایک اہم پیشرفت ہے۔

Exit mobile version