وزیراعظم کل تین روزہ دورہ ترکی پر روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ترکی جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، دورہ ترکی کے دوران وزیراعظم دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ میں دفاع، توانائی، تجارت سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوگی۔

Exit mobile version