خواتین معاونین حج پر پابندی عائد

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی۔وزارت مذہبی امور نے حج 2022 کے لیے معاونین کی فہرست میں شامل کی گئی خواتین کے نام لسٹ سے نکال دیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین معاونین کے نام وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی ہدایت پر فہرست سے نکالے گئے۔

یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور نے 14 مئی کو حج 2022 کے لیے معاونین کی فہرست جاری کی تھی جس میں 3 خواتین کے نام بھی شامل تھے تاہم اب وزارت مذہبی امور کی جانب سے 14 مئی کا جارہ کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

Exit mobile version