وزیرخارجہ بننے کے بعد بلاول کی پہلی بار کراچی آمد پر شاندار استقبال

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بننے کے بعد اتوار کی شام پہلی مرتبہ کراچی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے خوش آمدید کہا جبکہ ائیر پورٹ کے باہر سینکڑوں کارکن موجود تھے جنہوں نے بلاول کا پرجوش استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بلاول کو  لے کر آنے والے خصوصی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر لینڈ کیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہلکے بزنس جیٹ ہاکر بیچ کرافٹ 400 میں کراچی کا سفر کیا جس میں 6 سے 8 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

بلاول کی آمد کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ، شاہراہ فیصل اور اطراف میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

Exit mobile version