سرفراز احمد کا کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے کوٹلی لائنز کیساتھ معاہدہ

سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) کے آئندہ دوسرے سیزن کے لیے کوٹلی لائنز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ سرفراز نے کہا کہ وہ ٹی 20 لیگ میں لائنز سکواڈ میں شامل ہوں گے جس نے اپنے افتتاحی ایڈیشن میں کافی کامیابیاں حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سال کے پی ایل میں کوٹلی لائنز کی نمائندگی کروں گا۔میں فرنچائز کے مالکان خالد ضیا اور فیصل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کیا۔انہوں نے کرکٹ شائقین سے یہ بھی پوچھا کہ ہم اس سال کے لیے ایک مضبوط ٹیم بنانے اور ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے، میں KPL لائیو ایکشن کے لیے تیار ہوں، کیا آپ بھی تیار ہیں ؟۔سرفراز احمد اس وقت نجی دورے پر برطانیہ میں ہیں۔یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن راولاکوٹ ہاکس نے جیتا تھا کیونکہ شاہد آفریدی نے انہیں ٹائٹل جیتنے میں آگے بڑھایا۔ کے پی ایل میں چھ ٹیمیں ہوں گی جن میں راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگرز، اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالینز شامل ہیں۔

Exit mobile version