باپ کے 9 مئی کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے 9 مئی کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کر دئیے گئے۔

پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کو عید کی تعطیلات اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی وجہ سے موخر کیا گیا ہے۔

جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے بتایا کہ پارٹی کے آرگنائز ز کی جانب سے درخواست کی گئی کہ عید کی تعیطلات اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن کچھ عرصے کیلئے موخر کردئیے جائیں۔

 منظور کاکڑ نے بتایا کہ پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی کی مشاورت کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے نئی تاریخ کا ا علان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے الیکشن گزشتہ سال 14 مئی کو ہونے تھے، تاہم ایک سال گزر نے کے باوجود انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے جاسکے ہیں۔

Exit mobile version