عبدالرزاق کے ہیئر اسٹائل نے سب کی توجہ حاصل کرلی

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ہیئر اسٹائل نے ان دنوں سب کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔42 سالہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ٹین ایجرز کی طرح ایسی کٹنگ کرائی ہے کہ ہر کسی کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں جس تقریب میں بھی جائیں وہاں انہیں کٹنگ کے حوالے سے تعریف ہی سننے کو ملتی ہے۔عبدالرزاق لاہور میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں سابق کپتان انضمام الحق، وقار یونس، شاہد آفریدی اور مشتاق احمد بھی شریک تھے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی زیادہ متاثر ہوئے جنہوں نے عبدالرزاق کی کٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ینگ لگ رہے ہو، کٹنگ کرائی کہاں سے ہے۔سابق کپتان انضمام الحق بھی عبدالرزاق کی کٹنگ کو غور سے دیکھتے رہے جب کہ سابق کپتان وقار یونس بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ایک ہی اسٹائل رہا ہے اب تھوڑی تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے۔

Exit mobile version