گورنر پنجاب کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ کو  آج صبح سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا، سروسز اسپتال میں اُن کا طبی معائنہ جاری ہے جبکہ مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

52 سالہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت سحری کے وقت خراب ہوئی تھی۔

Exit mobile version