مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔رمیز راجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔ 

اس دوران انہوں نے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا کی اسٹاف کے ساتھ ملاقات تقریباً 15 منٹ تک جاری رہی۔

Exit mobile version