وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا  دورہ

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس   ڈاکٹر عمران زیب کے ہمراہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا  دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل طارق رشید اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئر افسران نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ڈائریکٹر جنرل طارق رشید نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے مکمل کردہ،موجودہ اور مستقبل کے تمام رہائشی منصوبوں پر مکمل بریفنگ دی۔

مزید برآں ہاؤسنگ اتھارٹی کو اسکیمو ں کی تکمیل میں درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی جس کی وجہ سے رہائشی منصوبے بروقت مکمل نہیں ہو پائے۔ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھار ٹی نے ان مسائل کے حل کے لیے مناسب تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے ان تمام مسائل کے جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کروائی، جاری اور نامکمل منصوبوں کو بر وقت تکمیل کیلئے احکامات جاری کیے۔

مزید برآں ہاؤسنگ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی سر کاری ملازمین کو رہائشی سہولیات دینے کے لیے پرعزم رہے۔وفاقی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی اور سینیئر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version