صحافیوں کی جانب سے ووٹنگ کا سوال،سپیکر قومی اسمبلی نے گالی دیدی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ووٹنگ سے متعلق جواب میں صحافیوں کو گالی دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع پرویز خٹک وزیراعظم ہاؤس سے قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ کیا آپ ووٹنگ کروائیں گے؟ اس کے جواب میں  اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کو گالی دے دی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

Exit mobile version