عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔

 فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version