وزڈن نے بھی بابر اعظم کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

وزڈن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں تاریخی 196 رنز کو چوتھی اننگز میں اس صدی کی بہترین کارکردگی قرار دے دی۔وزڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بابراعظم کی 10 گھنٹے طویل اننگز ٹیسٹ میچ میں کی چوتھی اننگز میں 21 ویں صدی کی 10 بہترین اننگز میں تیسرے نمبر پر ہے جو ٹیم کے لیے میچ بچانے کا باعث بنی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے اہم مرحلے پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کی ٹیم کے جیت کے خواب چکنا چور کردیے۔بابراعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 148 رنز پر آٹ ہوگئی تھی، جس کے بعد دوسری اننگز میں 506 رنز کے بڑے ہدف کا انتہائی دبا تھا لیکن انہوں نے بہترین اننگز کھیلی۔
وزڈن کی فہرست میں چوتھی اننگز میں چوتھی اننگز کی بہترین کارکردگی درج ذیل ہے:
1.آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 275 گیندوں پر 156 اننگز بمقابلہ انگلینڈ، مانچسٹر 2005
2.جنوبی افریقہ کے فاف ڈیوپلیسی کے 376 گیندوں پر آٹ ہوئے بغیر 110 بمقابلہ آسٹریلیا، ایڈیلیڈ 2012
3.پاکستان کے بابراعظم کے 425 گیندوں پر 196 رنز بمقابلہ آسٹریلیا، کراچی 2022
4.بھارت کے رشابھ پانٹ کے 118 گیندوں پر 97 رنز بمقابلہ آسٹریلیا، سڈنی 2021
5.جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے 159 گیندوں پر 25 رنز بمقابلہ سری لنکا، کولمبو 2014
6.انگلینڈ کے میٹ پریئر کے 182 گیندوں پر 110 رنز بمقابلہ نیوزی لینڈ، آکلینڈ 2013
7.آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے 302 گیندوں پر 141 رنز بمقابلہ پاکستان، دبئی 2018
8.انگلینڈ کے آئن بیل کے 213 گیندوں پر 78 رنز بمقابلہ جنوبی افریقہ، کیپ ٹان 2010
9.جنوبی افریقہ کے فاف ڈیوپلیسی کے 309 گیندوں پر 134 رنز بمقابلہ بھارت، جوہانسبرف 2013
10.ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ کے آٹ ہوئے بغیر 105 گیندوں پر 105 رنز بمقابلہ جنوبی افریقہ، کیپ ٹان 2005

Exit mobile version