انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد محمد علی وڑائچ کی عدالت نے سینیر صحافی محسن جمیل بیگ کی پانچ لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سئنیر صحافی محسن جمیل بیگ کو تین ہفتے قبل 16 فروری کو اسلام آباد ان کے گھر سے بغیر سرچ و وارنٹ گرفتاری انھیں گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ بند کر دیا گیا تھا سول جج ظفر گوندل نے ان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا تھا انھوں نے اپنے فیصلے میں تفصیل سے لکھا تھا کہ ایف آئی اے کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بغیر سرچ وارنٹ کسی کو گرفتار کریں۔ محسن جمیل بیگ پر ایف آئی آر کاٹی گئی جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر کے انھیں دو ہفتے پولیس ریمانڈ پر دے دیا گیا۔ پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر انھیں دو ہفتوں کے لیے جوڈیشل کر دیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت محمد علی وڑائچ کی عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد انھیں پانچ لاکھ ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی