عمران خوفزدہ ، گالی دینے پر اتر آئے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو 24 گھنٹے میں استعفیٰ دینے کا الٹی میٹم دے دیا۔

گجرات میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، وہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اب وہ گالی دینے پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو 24 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں اور نئے الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں۔

اس سے قبل وزیرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنے خوف زدہ ہوں گے ان کا لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا، پیپلزپارٹی کا ہدف وزیراعظم کو ہٹانا اور شفاف الیکشن کرانا ہے۔

انہوں  نے مزید  کہا کہ عوامی مارچ کی کامیابی یہ ہے کہ مارچ سے قبل ہی تمام اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد پر یکجا ہیں۔

Exit mobile version