پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو ہم عوام دوست قدم اٹھائیں گے،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد اس حکومت سے اٹھ چکا ہے، عوام اس عذاب سے چھٹکارا چاہتے ہیں، ہمارا جمہوری ہتھیار عدم اعتماد ہے جس کیلئے مہم چلا رہے ہیں، کوشش ہے کہ خان صاحب کیخلاف عدم اعتماد لیکر آئیں۔

ماتلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے تین سال میں مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو ہم عوام دوست قدم اٹھائیں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے سندھ کے گیس اور پانی پر ڈاکہ مارا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے بعد بلاول بھٹوزرداری ماتلی سے حیدرآبادکے لئے روانہ ہوگئے۔

بلاول بھٹوحیدرآبادمیں عوامی لانگ مارچ سے خطاب بھی کریں گے۔

Exit mobile version