ہیومن رائٹس آف پاکستان کا پیکا قانون اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو افسوسناک قرار دیدیا

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پیکا قانون اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو افسوسناک قرار دے دیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور ریاستی حکام کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ شہریوں کو جواب دہ ہیں، منتخب نمائندے اور سرکاری ملازمین عوام کو جواب دہ ہیں اور  تنقید برداشت کرنا ان کی نوکری کا حصہ ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے پیکا ایکٹ آرڈیننس کی مخالفت کی اور اپنے بیان میں صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود قانون میں ریفارم کی بجائے حقوق کو ختم کیا جارہا ہے، میڈیا کمیونٹی اور سول سوسائٹی پیکا 2016 کی کالی شقیں ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

شہزادہ ذوالفقار اور ناصر زیدی نے تمام صحافیوں، سول سوسائٹی اور سیاستدانوں سے اس کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Exit mobile version