قندیل بلوچ قتل کیس، مرکزی ملزی کو عمر قید کی سزا سے بری کردیا گیا

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل میں مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی محمد وسیم کو عمر قید کی سزا سے بری کر دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس سہیل ناصر نے فریقین میں راضی نامہ ہونے اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر مرکزی ملزم کو بری کیا۔ یہ فیصلہ مرکزی ملزم محمد وسیم کی جانب سے ماڈل عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے دیا۔

ملزم محمد وسیم کی جانب سے ایڈوکیٹ سردار محبوب نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

یاد رہے کہ ملتان کی ماڈل عدالت نے 27 ستمبر 2019 کو قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل کا فیصلہ سُناتے ہوئے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی محمد وسیم کو عمرقید کی سزا سُنائی تھی۔

Exit mobile version