منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف ،حمزہ شہباز پر 18فروری کو فرد جرم عائد ہو گی

منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف فرد جرم 18 فروری کو عائد کی جائے گی۔

لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم کے لیے 18 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

آج  شہباز شریف اور حمزہ شہباز  اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے، لیگی رہنماؤں سمیت دیگرملزموں کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو فرد جرم کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسمبلی اجلاس ہے، 2 ہفتے کی تاریخ دے دیں، اس پر فاضل جج نےکہا کہ آپ حاضری معافی کی درخواست بھیج دیجیےگا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے ملزموں کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے ضمانت میں توسیع دے دی۔

Exit mobile version