رونالڈو کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 40 کروڑ سے زائد ہوگئی

دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 40 کروڑ (400 ملین) سے زائد ہوگئی۔ 

پچھلے سال یعنی جنوری 2021 میں رونالڈو کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 250 ملین ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

رونالڈو کے 250 ملین سے 400 ملین فالوورز ہونے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے ، تاہم اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسٹار فٹ بالر کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ انسٹا گرام پر 250 ملین فالوورز ہونے سے قبل  کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

دبئی میں گلوب ساکر ایوارڈ کی تقریب میں پرتگالی فٹبالر رونالڈو نے لائنل میسی، محمد صلاح اور رونالڈینیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Exit mobile version