پاکستان سپر لیگ7،آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جوڑ پڑے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے پہلے مرحلے کا آخری میچ آج سرفراز الیون کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شاہین شاہ آفریدی کی لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ایونٹ میں 4، 4 میچز کھیل لئے ہیں، لاہور نے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک میچ جیت سکی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز 5 میچز جیتنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3، پشاور زلمی 2 اور کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

Exit mobile version