خیبر پختونخوا انڈسٹریل مالکان نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف 4 ہزار سے زائدکارخانے بندکرنےکا اعلان کردیا۔
نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ایف بی اے، واٹر ٹیرف ٹیکس سمیت کئی اضافی ٹیکس شامل ہیں۔
صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ کل سےکارخانے بند رہیں گے،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔