پاکستان کی درخواست، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پھر ملتوی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا 28 جنوری کو بلایاگیا اجلاس اب 2 فروری کو ہو گا جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں پاکستان کے چھٹے جائزہ مشن رپورٹ پر غور کیا جائے گا جبکہ بورڈ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط جاری کرنے پر فیصلہ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے پر چھوٹ کی درخواست کاجائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرضےکا جائزہ مؤخر کیا تھا۔

Exit mobile version