ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، نور عالم کا اپنی حکومت کو مفت مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنی حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نور عالم خان نے کہا کہ جب میں احتساب، ناانصافی اور مہنگائی سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے، جب میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے۔

نہوں نے کہا کہ اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آئی ہے، برائے مہربانی وہ پڑھیں۔

Exit mobile version