وزیراعظم عمران خان ماضی میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس کو مستند قرار دیتے رہے ہیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پرآگیا ہے۔