جسٹس عائشہ ملک کی  بطور سپریم کورٹ جج  تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جسٹس عائشہ ملک کی  بطور سپریم کورٹ جج  تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سپریم کورٹ میں مقررہ 17 ججز میں سے جسٹس مشیر عالم کی 17 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر جسٹس عائشہ اے ملک کی نامزدگی ہوئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کیا تھا، جس پر جسٹس عائشہ نے بھی رضا مندی کا تحریری طور پر اظہار کیا تھا۔

Exit mobile version