ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 19.36 فیصد پرآگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.85 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.06 فیصد کم ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ٹماٹر اوسط 15 روپے 69 پیسے فی کلو، لہسن 10 روپے 95 پیسے فی کلو اور مٹن 17 روپے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں بیف کی قیمت میں 9 روپے 26 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3 روپے 12 پیسے مہنگا ہوا جبکہ دال چنا، دال ماش، دودھ، چاول، دہی اورایل پی جی کا گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 7 اشیا سستی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق انڈے، پیاز، چینی، دال مونگ اور آلو کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔