آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال بالخصوص انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔

Exit mobile version