ملک میں مہنگائی اور منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران نیازی نے 22 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے، مہنگائی کو قابو کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لا رہاہے ، یہ سفید پوش لوگوں سے سہارا چھیننے کابجٹ ہے، عمران نیازی غریب کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے، ہمیں اس ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنا ہوگا۔
احتجاج کے باعث پولیس نے پارلیمنٹ کے مین گیٹ کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا ۔